![]() |
Free Books and Article |
معزز حاضرین وسامعین! ماہ ربیع الاول کی مناسبت سے جمعۃ المبارک کے خطبات میں سیرت سیدِ کائناتﷺ کے مختلف پہلوؤں پر گفتگو جاری ہے۔ نسلِ انسانی پر سیرت نگاروں کا یہ ناقابلِ فراموش احسان ہے کہ اللہ کریم کے فضل وکرم اور اِن حضرات کی کاوشوں سے آج سیرتِ طیّبہ ہمارے سامنے ایک ایسی کھلی کتاب کی طرح ہے جس کا ہر ورق ہمارے لیے راہ نما اصول لیے ہوئے ہے۔ ہم آج بھی تعلیمات مصطفوی سے اسی طرح استفادہ کرسکتے ہیں جس طرح مدینہ منوّرہ کے رہنے والے اُس دور کے مسلمان کررہے تھے۔ اس لیے کہ اُس دور کی طرح آج کا دور بھی دورِ نبوی ہے۔ آج بھی ہمیں یہی پیغام دیا جا رہا ہے کہ لَقَدۡ کَانَ لَکُمۡ فِیۡ رَسُوۡلِ اللہِ اُسۡوَۃٌ حَسَنَۃٌ" تمہارے لیے اللہ کے رسولﷺ(کی ذاتِ کریمہ) میں عمدہ نمونہ ہے"۔